مدرسہ القائم قم میں درسِ اخلاق: ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا طلاب سے خطاب
شیعیت نیوز : 19 نومبر بروز بدھ مدرسہ القائم، قم میں مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی نے درسِ اخلاق اور موجودہ سیاسی حالات پر خطاب کیا۔
خطیبِ محترم نے طلاب کو اخلاقی تربیت، اجتماعی ذمہ داری اور عصرِ حاضر کے تقاضوں پر اہم نکات سے آگاہ کیا، جس کے بعد طلاب نے اپنے سوالات پیش کیے جن کے آپ نے مدلل جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت میں شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر شدید تشویش، انجمنِ امامیہ گلگت کا ہنگامی اجلاس
نشست کے اختتام پر مدرسہ القائم کے اساتذہ و اسٹاف نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے دروس کے تسلسل کی درخواست کی اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دینی و سیاسی جدوجہد کو سراہا اور ان سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کے صدر حجت الاسلام سید ذیشان حیدر الحسنی بھی ہمراہ تھے۔







