عمران خان کی بہنیں ہماری بھی بہنیں ہیں، تحریک رکے گی نہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

19 نومبر, 2025 11:13

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنیں ہماری بھی بہنیں ہیں اور گزشتہ رات خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات پوری دنیا نے دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک کسی صورت رکنے والی نہیں اور 21 نومبر بروز جمعہ پورے ملک میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اس ملک پر ایسا نظام مسلط کر دیا گیا ہے جو نہ قرآن کے احکام مانتا ہے، نہ سنت کو اہمیت دیتا ہے اور نہ ہی آئین کی پابندی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں تو جنگ کے دوران بھی خواتین پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں، لیکن یہاں بنیادی اخلاقی اور انسانی اصولوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا:
"جس مرد میں غیرت ہوتی ہے وہ اپنے دشمن کی ماں بہن کی بھی عزت کرتا ہے۔”
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ دشمن قوموں نے بھی تاریخ میں خواتین کا احترام کیا، لیکن موجودہ حالات میں ظلم کی وہ حدیں پار کی جا رہی ہیں جن کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ موجودہ حکومت اخلاقی، آئینی اور قانونی اصولوں سے دور ہو چکی ہے، اور یہی بے راہ روی معاشرے میں بے چینی اور انتشار کو جنم دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور یومِ سیاہ اس جدوجہد کا اہم مرحلہ ہوگا۔

۔

9:28 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top