اسرائیل، لبنان کے خلاف وسیع جنگ کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیلی میڈیا

17 نومبر, 2025 09:44

شیعیت نیوز : غاصب صہیونی حکومت کے سکیورٹی حلقے لبنان کے خلاف ایک وسیع جارحیت کے خواہاں ہیں؛ ایسی جنگ جو کئی دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے غزہ کے خلاف جنگ طلبانہ بیانات دیے۔

ادھر گزشتہ شب اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے علاقے منصوری میں ایک رہائشی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی 12 روزہ جنگ کے پس پردہ راز: ایرانی فوجی قیادت نے پہلی بار اہم حقائق بیان کر دیے

یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان بین الاقوامی ثالثی کے ذریعے 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی نافذ کی گئی تھی۔

تاہم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل ہزاروں بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں لبنانی شہری زخمی یا شہید ہوئے ہیں۔

4:56 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔