مقبوضہ فلسطین

غزہ میں سنائپر کا وار؛ اسرائیلی فوجی ہلاک، صہیونی فوج بوکھلاہٹ کا شکار

فلسطینی مزاحمت کار نشانہ لگانے کے بعد بحفاظت نکل گئے، اسرائیلی جوابی گولہ باری بے سود

شیعیت نیوز : غاصب اسرائیلی فوج نے شمالی نوار غزہ میں خصوصی یونٹ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ویب سائٹ "ٹائم آف اسرائیل” نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والا فوجی ایک حفاظتی نقطے پر تعینات تھا جہاں اسے فلسطینی سنائپر نے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی نظریاتی کونسل کو گستاخی کا فتوی جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، علامہ سید حسنین عباس گردیزی

اسرائیلی فوج کے مطابق، فوجی کو دور سے نشانہ بنایا گیا اور فلسطینی شخص وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

صہیونی ذرائع نے اطلاع دی کہ فوج نے فوری طور پر علاقے کو کلیئر کیا، لیکن سنائپر کو گرفتار نہیں کر سکی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے علاقے پر شدید گولہ باری کی، مگر اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button