اہم ترین خبریںایران

ایرانی فوج کا اعلان: ہر سازش ناکام، ملت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

ہفتہ دفاع مقدس پر ایرانی آرمی نے قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اتحاد کو اصل کامیابی قرار دیا

شیعیت نیوز : ایرانی آرمی نے عوام اور مسلح افواج کے درمیان گہری وابستگی کو جنگِ آٹھ سالہ میں کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے، اور ایران کے دفاع کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر ایک بیان میں آرمی نے کہا کہ ہر سال ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کے ساتھ ایران کے بہادر مردوں اور عورتوں کی قربانیاں یاد کی جاتی ہیں جنہوں نے امام خمینی کی رہنمائی میں صدام حکومت کے حملے کے خلاف جنگ کی۔ ان کی قربانیوں نے ایران کی آزادی اور سرحدوں کی حفاظت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو مضبوط کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فوج نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران نہ صرف دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا بلکہ دشمن کی توسیع پسندانہ سازشوں کو بھی ناکام بنایا۔ ایران کی فوج نے جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی میدانِ جنگ میں قدم رکھا اور دشمن کی پیشقدمی کو روکا۔ اسی طرح فوج نے داخلی انتشار پر بھی قابو پایا اور ملک کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بڑا اعلان

ایرانی آرمی نے کہا کہ ایرانی فوج کی قربانیاں صرف دفاع مقدس تک محدود نہیں بلکہ ہر دور میں، چاہے وہ کرونا کی وبا ہو یا 12 روزہ جنگ، فوج نے اپنی خدمات کو پیش کیا ہے۔ فوج کا یہ عزم اور ہمت اسلامی، انقلابی اور عوامی روح سے سرشار ہے۔

آج ایران کی فوج اپنے تجربات، ایمان، انقلابی بصیرت اور بومی صلاحیتوں کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایرانی فوج اپنے رہبر، امام خامنہ‌ای کی رہنمائی میں ملت ایران کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button