اہم ترین خبریںترکی

ترکی میں نبی اکرمؐ کی سیرت پر مبنی انیمیشن فلم ’’پیامبر رحمت 571‘‘ تیار، جلد سینما گھروں میں نمائش ہوگی

دیانت ترکی کے صدر پروفیسر علی ارباش: یہ فلم آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار میراث اور نبی کریمؐ کی اخلاقی تعلیمات کی ترجمان ہوگی

شیعیت نیوز: انقرہ ┇ ترکی کی سرکاری مذہبی تنظیم دیانت نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک نئی انیمیشن فلم "پیامبر رحمت 571” تیار کی ہے، جو بہت جلد ترکی کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک نشریاتی چینل NSosyal سے گفتگو میں صدرِ دیانت پروفیسر علی ارباش نے کہا کہ یہ فلم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ، اخلاقِ حسنہ اور حق کے راستے میں آپ کی جدوجہد کو نہایت پُراثر اور قابلِ فہم انداز میں پیش کرے گی۔ ان کے بقول یہ فلم آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار اور قیمتی علمی و اخلاقی میراث ثابت ہوگی۔

پروفیسر علی ارباش نے مزید کہا: "پیامبر رحمت 571 پہلی بار ترکی میں اس نوعیت کی انیمیشن کے طور پر سامنے آ رہی ہے اور ان شاء اللہ عالمی سطح پر بھی ایک نمایاں اور رہنمائی کرنے والا کام ثابت ہوگی۔ پروردگار سے دعا ہے کہ یہ اقدام خیر و برکت کا سبب بنے اور ہمیں ان بندگان میں شامل کرے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق سے آراستہ ہوں اور ان کے راستے سے جدا نہ ہوں۔”

واضح رہے کہ فلم کے عنوان میں "571” اس سال کی طرف اشارہ ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button