مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کا اربعین حسینی میں کروڑوں زائرین کی شرکت پر اظہار تشکر
ایرانی ادارے کی اپیل، صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف امام حسینؑ کے شعار کو اپنانے کی دعوت

شیعیت نیوز : مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کا کروڑوں لوگوں کی شرکت اور عراقی حکومت اور عراقی قوم کی میزبانی پر جاری اظہار تشکر کا بیان اس طرح ہے
بسم الله الرحمن الرحیم
وَمَنْ یُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوبِ (حج، ۳۲)
امسال بھی اربعین حسینی کا عظیم اجتماع امت اسلامیہ کی جانب سے شعائر الہی کی تعظیم کا جلوہ گاہ بنا کیونکہ حسین بن علی علیہ السلام نے کربلا میں اپنی اور اپنے فرزندوں و اصحاب کی قربانی کے ذریعہ سب سے عظیم بندگی کا منظر پیش کیا اور عبودیت پروردگار کا سب سے بڑا نمونہ بنے۔
یہ کم نظیر عالمی واقعہ عاشورا کے مختلف پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لے آیا اور امت اسلامیہ کے اتحاد اور الہی اقدار سے وابستگی کی علامت بن گیا اور یقیناً اس سال یہ شکوہ و عظمت یزیدیانِ وقت کے مقابلے میں انقلابی جذبے کے ساتھ تھا، وہی یزیدی کہ جو آج مظلوم غزہ کے عوام کو بموں اور میزائلوں کے محاصرے میں بھوک و پیاس کے ساتھ قتل عام کر رہے ہیں اور ہر انسانی قدر کو پامال کر چکے ہیں۔
امسال اربعین حسینی کے موقع پر مختلف ممالک کے زائرین کی ملت ایران کے ساتھ ہمبستگی کا بھی مظہر تھا، وہی ملت جو تاریخ ساز بنی اور زمانے کے شیاطین سے مقابلے کی اسطوره اور افسانہ قرار پائی۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں حشد الشعبی کے خلاف صیہونی پروپیگنڈا تیز، پارلیمان میں قانون سازی جاری
مرکز مدیریت حوزہ علمیہ ایران اور دنیا بھر کے کروڑوں غیور عوام کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان تمام افراد و ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس عظیم انسانی، الہی و تہذیبی واقعہ کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔
ہم عراقی حکومت و ملت کی میزبانی پر بھی اظہارِ تشکر کرتے ہوئے دنیا کے تمام آزاد انسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کے شعار "هیهات منّاالذله” کو سرلوحہ عمل بناتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کی توسیع طلبی، نسل پرستی اور جرائم کے مقابل ڈٹ جائیں اور اپنے حق و عدالت کے نعرے کی گونج کو پوری دنیا تک پہنچا دیں۔
مرکز مدیریت حوزہ علمیہ