ایرانی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام پیغام: سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

17 اگست, 2025 14:10

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے نام پیغام میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امدادی تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے اپنے پیغام میں پاکستانی وزیراعظم، حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وزارتِ خارجہ نے دباؤ میں آکر غزہ کے زخمی بچوں کے ویزے معطل کر دیے

انہوں نے اس قدرتی آفت میں متاثر ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر ممکن انسانی اور امدادی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ متاثرین کے دکھوں میں کمی لائی جاسکے۔

9:50 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔