چکوال مشی سے لاتعلقی اور مومنین کو روکنے پر تلہ گنگ شیعہ علماء کونسل کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
عوامی دباؤ کے بعد مولانا محمد امین حیدری کا استعفیٰ

شیعیت نیوز : چکوال — عوامی ردعمل کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا، تلہ گنگ میں شیعہ علماء کونسل کے صدر مولانا محمد امین حیدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب مولانا امین حیدری پر چکوال مشی سے لاتعلقی اور مومنین کو مشی سے روکنے کا الزام عائد ہوا تھا۔
مولانا امین حیدری کا کہنا تھا کہ مشی سے متعلق فیصلہ ان کا ذاتی نہیں بلکہ پوری کابینہ کا تھا۔ تاہم، عوامی دباؤ اور مسلسل احتجاج کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داری سے علیحدگی اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں : اٹھارہ ہزاری میں مشی واک پر 60 مومنین و مومنات کے خلاف مقدمہ
مقامی ذرائع کے مطابق، چکوال مشی کو روکنے والے افراد عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے مختلف حیلوں بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں، لیکن مومنین اس معاملے میں نرمی دکھانے کے لیے تیار نہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ عزاداری اور مشی کسی بھی صورت روکی نہیں جا سکتی۔