اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر کراچی پہنچ گئے!قافلوں کی آمد ریمدان بارڈ کی طرف زائرین مارچ کل ہوگا

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین  کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کل کراچی سے ریمدان بارڈر تک زائرین کے ہمراہ مارچ کیا جائے گا۔

ملک بھر سے زائرین کے قافلے کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جو اربعین کے موقع پر زیارت کے لیے ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران اور عراق جانا چاہتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزم ظاہر کیا کہ وہ زائرین کے مذہبی اور آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور ریمدان بارڈر کے راستوں کو بند نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "حکومت کا اربعین زائرین کو روکنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، زیارت ہمارے لیے عبادت ہے اور اس پر کوئی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔”

یہ بھی پڑھئیے: زائرین کی بائی روڈ سفری پابندیوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا تاریخی مارچ کا اعلان

دوسری جانب، پارلیمنٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے مطالبہ کیا کہ ریمدان بارڈر جانے والے زائرین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہوگی۔

زائرین کے حق میں کراچی سے رِمدان تک تاریخی احتجاجی مارچ کا اعلان

یہ مارچ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس میں زمینی راستوں سے اربعین زائرین کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

علامہ راجہ ناصر نے تمام زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخی مارچ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button