اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران کی دفاعی تیاری مقدس فریضہ ہے، جنرل علی فدوی

قرآن کی تعلیمات اور رہبر انقلاب کا حکم ہمارے دفاعی مشن کی بنیاد ہے، تہران میں خطاب

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کی دفاعی تیاری صرف ایک عسکری عمل نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے، جو کسی بھی صورت روکا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے یہ بات تہران میں شہید لیفٹیننٹ جنرل غلام علی رشید کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

جنرل فدوی نے واضح کیا کہ دفاعی آمادگی کا عمل قرآن کریم کی تعلیمات کا تقاضا اور رہبر انقلاب اسلامی کا صریح حکم ہے۔ یہ مشن جاری تھا، جاری ہے اور ان شاء اللہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں کا غزہ سے اظہارِ یکجہتی، عالمی برادری سے فوری فائر بندی کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران نے مختصر وقت میں جو عسکری کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ نہایت اطمینان بخش ہیں اور ان کامیابیوں کا تسلسل مستقبل میں جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت دفاعی تیاریوں سے ہی ممکن ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button