پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن حمایت جاری رکھے گا: وزیر اعظم شہباز شریف

03 اگست, 2025 18:42

شیعیت نیوز: ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہباز شریف نے ایرانی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سلامتی کے لیے بھیک نہیں مانگتا عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے: قالیباف

قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوگی، جس کے بعد دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے۔

7:49 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔