علاقائی تعاون کے نئے باب: ایران و پاکستان کے 12 اہم معاہدے
شیعیت نیوز: ایران اور پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 12 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور پاکستانی اعلیٰ حکام و وفد کی موجودگی میں طے پائے۔
صدر پزشکیان اسلام آباد پہنچنے پر کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے، اور یہ معاہدے دونوں ملکوں کے لیے خوشحالی و استحکام کی نئی راہیں کھولیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومتی پالیسی نہ آئی تو زائرین کا کراچی سے کربلا بذریعہ رِیمدان مارچ ہوگا، ایم ڈبلیو ایم کا اعلان
انہوں نے زور دیا کہ خطے کے مسائل کا حل بیرونی مداخلت میں نہیں بلکہ علاقائی تعاون میں ہے۔







