ریاست کے ستون گر چکے، اب پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

01 اگست, 2025 15:22

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے، یہ ہمیں گولیاں ماریں، ہمارے سر کاٹ دیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، اپنے آئینی حقوق لینے کے لیے احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑے جھوٹے لوگ ہیں، ہم کراچی سے رمدان بارڈر کی طرف مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف بھلوال میں احتجاجی ریلی

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کہاں ہے؟ پارلیمنٹ کہاں ہے؟ ہر چیز غیر متعلقہ ہو چکی ہے، ریاست کے سارے ستون گر چکے ہیں۔ ہم نے اس وطن کو ان حالات سے نکالنا ہے، اس راہ میں مر جانا شہادت ہے۔

12:50 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔