زیارت اربعین کی بندش پر زائرین سوشل میڈیا پر احتجاج ریکارڈ کروائیں: علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز : سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے راولپنڈی میں واقع مرکزی دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان میں پنجاب بھر سے سالار کاروان حضرات نے ملاقاتیں کیں اور زیارتِ اربعین کے موقع پر زمینی راستوں کی بندش سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زائرین پر پابندی بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے، وزیر داخلہ مستعفی ہوں: علامہ مقصود ڈومکی
اس موقع پر علامہ شبیر میثمی نے اس مسئلے کے حوالے سے کئے گئے مختلف اقدامات، بالخصوص قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں مختلف سرکاری و سیاسی شخصیات سے ہونے والے روابط کے بارے میں مفصل بریفنگ دی اور آنے والے زائرین کو رہنمائی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ زائرین اپنی آواز بلند کریں اور ایک ایک منٹ کی ویڈیو بنا کر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ یہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے اور ہمیں منظم انداز میں اسے استعمال کرنا ہوگا۔







