اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے لیے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

سفارتی سطح پر فوری مداخلت کرتے ہوئے علامہ وجدانی کی رہائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ علمائے کرام اور دینی طبقات میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

شیعیت نیوز: امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے لیے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یہ مظاہرہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر واقع مرکزی جامعہ مسجد امام بارگاہ کلاں میں نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مظاہرین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب میں گزشتہ تین ماہ سے بلا جرم و خطا قید عالم دین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے لیے فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیر و توہین امت کو کمزور کر رہی ہے، اتحاد کا مطلب یکسانیت نہیں: طاہرالقادری

شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "علامہ وجدانی کو رہا کرو”، "عالم دین کی گرفتاری ظلم ہے” اور "سعودی عرب اپنا غیر منصفانہ رویہ ترک کرے” جیسے نعرے درج تھے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ:

"علامہ غلام حسنین وجدانی نہ صرف کوئٹہ بلکہ پاکستان بھر میں ایک پرامن، وحدت پسند اور علمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی بلا جواز گرفتاری امت کے اتحاد پر حملہ ہے۔”

مظاہرے میں بزرگوں، بچوں، جوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی، جس سے اس مسئلے کی حساسیت اور عوامی سطح پر اضطراب کا اندازہ ہوتا ہے۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ:

"سفارتی سطح پر فوری مداخلت کرتے ہوئے علامہ وجدانی کی رہائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ علمائے کرام اور دینی طبقات میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button