محبتِ اہل بیتؑ قربِ الٰہی کا ذریعہ اور اتحادِ امت کی بنیاد ہے، علامہ رانا ادریس

25 جولائی, 2025 19:19

شیعیت نیوز : تحریکِ منہاج القرآن کے نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت اطہارؑ کی محبت اور عقیدت قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اہلِ بیتؑ کی محبت کو ایمان کا حصہ اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کو اعمالِ صالحہ قرار دیا ہے۔ قرآنِ مجید میں ارشاد ہے:
’’اے محبوب ؐ! کہہ دیجیے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جو شخص محبتِ رسولؐ کا دعویٰ کرے مگر اہلِ بیتؑ کے نقشِ قدم پر نہ چلے، اس کا دعویٰ ادھورا ہے۔ محبتِ اہلِ بیتؑ پوری امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے، اور اسی محبت کے ذریعہ فرقہ واریت، نفرت اور انتشار کا خاتمہ ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کا غزہ سے اظہار یکجہتی، کراچی میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ ہمارا جینا اور مرنا اہلِ بیتؑ کی محبت و احترام کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا:
’’غمِ حسینؑ میں رونا عبادت اور سنتِ مصطفیؐ ہے۔‘‘
ولادتِ حضرت امام حسینؑ کے وقت حضرت جبرائیلؑ نے نبی اکرمؐ کو کربلا کے واقعے کی پیشگی خبر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے، اور جب دین کے تحفظ کا وقت آئے تو حج جیسی عبادت بھی مؤخر کی جا سکتی ہے۔

علامہ رانا ادریس نے واضح کیا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی نے امت کو یہ سبق دیا کہ دینِ محمدیؐ کی حفاظت سب سے بڑی عبادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ محبتِ اہلِ بیت کو مرکزِ وحدت بنایا جائے۔

9:32 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔