اسحق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک بھارت تعلقات ایجنڈے میں شامل
شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جمعہ کو واشنگٹن میں بات چیت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان
سیکریٹری خارجہ شفقت علی خان نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں رپورٹرز کو بتایا کہ "میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ یہ ملاقات کل شیڈول ہے، اور دوطرفہ ایجنڈے پر شامل تمام امور، نیز مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔”
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے اور تنازعات کے پُرامن حل کی طرف بڑھنے کے لیے دعوت دیتا رہے گا۔ پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے، فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا۔







