رہبر انقلاب کا شہید جنرل غیبپرور کے خانوادے کو خراج عقیدت پر مبنی پیغام
سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ شہید غیبپرور کی مجاہدانہ زندگی کو آیتالله خامنهای نے سراہا

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی آیتالله العظمی سید علی خامنهای کا خاص پیغام شہید میجر جنرل غلامحسین غیبپرور کے خانوادے تک پہنچا دیا گیا۔
رہبر معظم کا پیغام صوبہ فارس میں رہبر معظم کے نمائندے آیتالله لطفالله دژکام نے صوبے کے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ شہید کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ کو پہنچایا۔ اس موقع پر صوبائی چیف جسٹس، شہداء فاؤنڈیشن کے سربراہ، حوزہ علمیہ صوبہ فارس کے صدر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران و فلسطین کے حق میں اصولی مؤقف پر قائم رہیں گے، وزیراعظم ملائیشیا
رہبر انقلاب کے پیغام میں شہید کی مجاہدانہ زندگی، دفاع مقدس میں ان کی قربانیوں اور انقلاب اسلامی سے ان کی گہری وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ میجر جنرل غلامحسین غیبپرور سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور دفاع مقدس کے دوران کیمیائی حملوں کی وجہ سے بیماری کا شکار ہو کر طویل علالت کے بعد 16 جولائی 2025ء کو شہادت کے بلند مقام پر فائز ہوئے۔