ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ ایران

21 جولائی, 2025 12:44

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات محض سیاسی نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور دینی بنیادوں پر قائم ایک مضبوط برادرانہ رشتہ ہیں، جس میں ہم پاکستان کے لیے گہرا احترام اور خاص اہمیت کے قائل ہیں۔

ترجمان کے مطابق، حالیہ دنوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی روابط میں تیزی آئی ہے، جو خطے میں مشترکہ مفادات کے فروغ اور باہمی ہم آہنگی کے لیے سودمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر دنیا کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے، اسماعیل بقائی

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ کی حالیہ جارحیتوں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

1:48 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔