جامعہ کراچی میں آئی ایس او کی جانب سے سالانہ عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد

17 جولائی, 2025 23:32

شیعیت نیوز : شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد پارکنگ گراؤنڈ نزد آرٹس لابی میں کیا گیا۔

سالانہ یوم حسینؑ میں اساتذہ، اسٹاف سمیت طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یوم حسینؑ کی صدارت شیح الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ شرکاء یوم حسینؑ سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، مولانا سید احمد اقبال رضوی، معروف اہلسنت عالم علامہ منظر الحق تھانوی، مولانا عباس وزیری اور خانم شازیہ امام نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ فکرِ حسینی کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

حسینی فکر حق کی سربلندی اور انصاف کی خاطر، جہدوجد کرنے کا نام ہے۔

آج بھی یزیدی عناصر موجود ہیں، یزیدیت برے اعمال کا نام ہے۔

تمام عالم اسلام اس وقت انتشار کا شکار ہے اور عالم اسلام کی حالات میں بہتری لانے میں طلباء و طالبات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ہر بیدار ضمیر امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہے، دور حضرت آدمؑ سے آج تک بقاء انسانیت کی خاطر حق و باطل کی جنگ جاری ہے۔

تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ معرکہء حق و باطل میں طاقت کے زور پر کامیاب ہونے والے ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، واقعہ کربلا نے تاقیامت حق و باطل کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی ہے، فکر حسینیؑ عام کرکے دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی بکتربند دستہ دمشق کے قریب قطنا میں داخل، کشیدگی میں اضافہ

باب العلم کے ماننے والوں کا تقدس تعلیم ہونا چاہیئے، نوجوانی کی تعلیم کیساتھ کیساتھ تربیت کی اعلیٰ ترین درس گاہ کربلا ہے۔

مولانا سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی قربانی کا مقصد دین محمدﷺ کی سر بلندی تھا۔

جامعات میں یوم حسینؑ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ حسینیت فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحادِ بین المسلمین کا ذریعہ ہے۔

اسلام میں دیگر مذاہب کی توہین جائز نہیں ہے، بلکہ ایسا کرنے والا خارجی ہے۔

امریکا جو خود کو سپر پاور سمجھتا ہے، اس کو رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ایسی شکست دی کہ دشمن انکے نام سے خوفزدہ ہے۔

یوم حسینؑ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ منظرالحق تھانوی کا کہنا تھا کہ یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک باطل طرز فکر کا نام ہے، ہمیں حسینیت عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یوم حسینؑ کے دوران طلباء و طالبات نے نوحہ، سلام و مرثیے کے ذریعے امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

شرکاء یوم حسینؑ کیلئے مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے سبیل امام حسینؑ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

یوم حسینؑ کے آخر میں شرکاء نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر ان سے تجدید عہد بھی کیا۔

3:11 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔