اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران کی میزائل طاقت ناقابلِ روک ہے، یہ شہداء کے خون کا نتیجہ ہے: جنرل مصطفی ایزدی

شہید حاجی زادہ کے بعد بھی میزائل صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، قوم کے دفاع کا مؤثر ہتھیار قرار

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوری ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے لیے میزائل طاقت کو فروغ دینا ناگزیر ہے اور یہ پوری قوت سے جاری رہے گا۔

میجر جنرل مصطفی ایزدی نے کہا کہ ایران کی میزائل صنعت کو مزید ترقی دی جانی چاہیے، جو دفاع مقدس میں قربان ہونے والے شہداء کے خون اور مجاہدوں کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح افواج کی طاقت دشمن کے غرور کو خاک میں ملا چکی ہے، ایران صدر

انہوں نے ایران کی مسلح افواج کی میزائل طاقت کو دفاعی صلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوت ایرانی قوم کے دفاع کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید تہرانی مقدّم کی شہادت کے بعد، اس صنعت کو پہلے سے زیادہ تقویت حاصل ہوئی، اور شہید جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کے بعد بھی یہ راستہ مزید تیزرفتاری کے ساتھ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button