کچورا سکردو میں 13 محرم کا جلوس، عزاداران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی
شیعیت نیوز : آج سرزمینِ کچورا، سکردو بلتستان میں 13 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔
مجلسِ عزا اور جلوس سے انجمنِ امامیہ کچورا کے صدر حجت الاسلام شیخ اعجاز بہشتی نے خطاب کیا اور علمِ حضرت عباس علیہ السلام برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں : آج کا یزیدی نظام سود، ظلم اور دین دشمنی کی نمائندگی کر رہا ہے، صاحبزادہ زبیر
مرکزی امام بارگاہ میں حجت الاسلام ڈاکٹر محمد لطیف مطہری نے خطاب کیا اور شبیہ و شہدائے کربلا کا تابوت برآمد کیا۔
عزاداری کے دستوں میں شہدائے مقاومت کی تصاویر کے ساتھ ساتھ امام خمینیؒ، رہبرِ انقلابِ اسلامی اور شہید سید حسن نصر اللہ کی تصاویر بھی عزاداران نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں، اور اس موقع پر رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھ تجدیدِ عہد بھی کیا۔
اس موقع پر عزاداران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی اور اسرائیلِ غاصب اور شیطانِ بزرگ امریکہ کے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔







