ڈونلڈ ٹرمپ محارب اسلام ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا دفاع جہاد فی سبیل اللہ ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

03 جولائی, 2025 14:06

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ حسین نوری ہمدانی کے فتاویٰ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ فتاویٰ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز زبان کے جواب میں جاری کیے گئے تھے۔ ان فتاویٰ میں امریکی صدر کو اسلام کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ ایسے شخص کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ مکارم شیرازی کا فتویٰ: رہبر انقلاب کو دھمکی دینا محاربت ہے

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای فقط ایران ہی نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے رہبر اور مرجع تقلید ہیں، اور ان کے خلاف نازیبا، توہین آمیز اور تحقیری زبان کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو محارب اسلام تصور کیا جائے گا، اور اس کے خلاف جدوجہد کرنے والا ہر فرد مجاہد فی سبیل اللہ کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس راہ میں نقصان اٹھانے والا عنداللہ ماجور و مقبول ہوگا۔

آیت اللہ نجفی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں۔

8:09 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔