ایران اسرائیل جنگ نے مسلم دنیا کو وحدت کے ایک محور پر مجتمع کر دیا، پاکستانی سینیئر سیاستدان

02 جولائی, 2025 15:02

شیعیت نیوز : سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد، پاکستان کے ایک مقامی ہوٹل میں گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، جنرل (ر) ثمریز خان، ڈاکٹر نائلہ چوہان، ڈاکٹر قندیل عباس، ڈاکٹر منور حسین، ڈاکٹر منظور آفریدی و دیگر ماہرینِ مشرقِ وسطیٰ، مختلف میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں سمیت نمل یونیورسٹی، قائداعظم یونیورسٹی اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

کانفرنس کے آخر میں مختلف عنوانات پر ریسرچ کرنے والے طلباء کو اسناد سے بھی نوازا گیا۔ صدر سی پی جی ایس، ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے مہمان مقررین کو شیلڈز بھی پیش کیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ اور مغرب زوال پذیر ہو رہے ہیں۔ "امریکن سینچری” کچھ سالوں میں چین کے سامنے ڈھے جائے گی۔ چین تمام شعبوں میں دنیا کا طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ ایران و پاکستان کی اسرائیل اور انڈیا سے جنگ نے مودی اور نیتن یاہو کا سرنگوں کر دیا ہے۔ مغرب کی جانب سے دونوں جنگوں میں اسلام دشمنی کھل کر نظر آئی۔ ایرانی سفیر نے اس جنگ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کی حمایت کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطین معاہدہ طے پانے پر سعودی اسرائیل تعلقات بحالی کا امکان: سعودی ذرائع

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے مسلم دنیا میں وحدت کی فضا پروان چڑھی۔ اسرائیل اور امریکہ کو جواب نہ دینے والی متھ بھی ایران نے توڑ دی ہے۔ اب پاکستان، ترکی، ایران، انڈونیشیا اور سعودی عرب اس ریجن کو لیڈ کریں گے۔

ڈاکٹر نائلہ چوہان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں صیہونی دبدبہ ٹوٹ گیا۔ امریکی صدر کا بٹ کوائن کی بات کرنا بھی ڈاؤن فال اور کمزوری کی علامت ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ رجیم چینج یا جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے نہیں کیا تھا بلکہ وہ اپنا پھیلاؤ چاہتا ہے۔ "گریٹر اسرائیل” کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس منصوبے میں وہ کامیابی سے کمزوری کی جانب بڑھا ہے۔ ایران پر حملہ کر کے امریکہ و اسرائیل غلط اعداد و شمار کر گئے ہیں، جس کی انہیں دنیا میں ہزیمت اٹھانی پڑی۔

کانفرنس کے دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کا مسلم امہ اور اپنے قومی مفادات کے تناظر میں ایرانی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرنا قابلِ تحسین ہے، جو کہ یہود و ہنود گٹھ جوڑ پر کاری وار تھا۔ ایران اسرائیل بارہ روزہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی دفاع کی سات سطحوں کو توڑ کر صہیونی رعب اور ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اس جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی طاقت اسلامی جمہوریہ ایران ہے اور جنوبی ایشیاء کی طاقت اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ ایرانی مفادات کو نقصان پہنچانے کا اسرائیلی پندرہ سالہ خواب اور منصوبہ بندی چکنا چور ہو گئی اور دنیا میں ایران مزید طاقتور ملک بن کر ابھرا ہے۔

7:29 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔