مجلسِ عزا میں لبیک یا خامنہ‌ای کی صداؤں سے کراچی کی فضا گونج اُٹھی

30 جون, 2025 17:32

شیعیت نیوز : سولجر بازار کراچی میں مجلسِ عزائے میں شریک کثیر تعداد میں مومنین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور استکباری قوتوں سے شدید نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

مجلسِ عزا کے دوران سولجر بازار کی فضا "لبیک یا خامنہ‌ای” اور "مردہ باد امریکہ” جیسے انقلابی نعروں سے گونج اٹھی، جس نے ماحول کو ولائی اور انقلابی رنگ عطا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم خوش نصیب ہیں کہ آپ کے دور میں پیدا ہوئے: بھارتی سیاستدان کا رہبر معظم کو خراج

مومنین اور عزادارانِ حسینی نے بھرپور جذبے، وحدت، اور شعورِ ولایتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے اپنی وفاداری اور محبت کا عہد دہرایا۔

9:45 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔