اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

سپاہ پاسداران کا انتباہ: دشمن کی ہر غلطی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا

ایران کے دفاع میں کسی تردد کی گنجائش نہیں، جوان مکمل الرٹ پر ہیں، میجر جنرل پاکپور

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کو ایک وحشی دشمن کا سامنا ہے، جس پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا اور نہ کیا جائے گا۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر میں سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اس وحشی دشمن پر اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ اعتماد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا مکمل جوہری تنصیبات کی تباہی کا دعویٰ جھوٹ، امریکی رپورٹس نے پول کھول دی

جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ہمارے جوان مکمل تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ اگر دشمن کی جانب سے کوئی بھی غلطی سرزد ہوئی، تو ہم گزشتہ 12 دنوں کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے دفاع میں ہم ایک لمحے کے لیے بھی تردد کا شکار نہیں ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button