حکومت واضح طور پر ایران کی حمایت کا اعلان کرے، سراج الحق
شیعیت نیوز : سابق امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایران پر امریکہ کا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے۔
امریکہ نے مذاکرات کے بہانے دھوکے سے ایران پر حملہ کیا ہے۔
امریکی مفادات اور امریکی اڈوں پر حملے کرنا اب ایران کا حق ہے اور جن اسلامی ممالک میں امریکی فوجی اڈے ہیں۔
ایران ان پر بھی حملہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور میاں جلیل احمد شرقپوری کے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
اب وقت ہے پاکستانی حکومت واضح طور پر ایران کی جانی مالی سفارتی حمایت کا اعلان کرے، پاکستان کی اصل قیادت علماء اور مشائخ ہیں تمام مسالک کے علماء ایران کی حمائت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے بعد دوسرے ممالک کی باری آئے گی، جمعیت اہلحدیث بلتستان
امریکی صدر ٹرمپ کو شہباز شریف کی طرف سے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا انتہائی شرمناک ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 25 کروڑ عوام سے فوری معافی مانگیں اور اللہ سے توبہ کریں۔
ایٹمی قوت بننا ایران کا حق ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کے خاتمے سے ہی دنیا میں امن ہوگا۔
امریکہ نے پہلے عراق پر کیمیکل ویپن رکھنے کا الزام لگایا اور حملہ کر دیا مگر اج تک دنیا کو کیمیکل ویپن پیش نہ کر سکا اور دیگر مسلم ممالک پر بھی مختلف بہانوں سے حملے کیے لیکن ماسوائے ناحق قتل عام اور مسلم ممالک کی تباہی کے اپنا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا۔







