ایران کے بعد دوسرے ممالک کی باری آئے گی، جمعیت اہلحدیث بلتستان

23 جون, 2025 11:17

شیعیت نیوز : جمیعت اہلحدیث بلتستان کے نامور عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے گا مگر ایران نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دیکر اسلام دشمن قوتوں کے ہوش اڑا دئیے۔

ہمیں ملکر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ایران نہیں بچے گا تو ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا، ہمیں ایک ایک کر کے مار دیا جائے گا۔

سکردو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ورنہ داستانوں میں داستان تک نہیں رہے گی، امریکہ شطان بزرگ ہے، اسرائیل امریکہ کی پیدوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حملے میں ملوث طیاروں کی پرواز کے مقامات کی نشاندہی مکمل کر لی گئی، سپاہ پاسداران کا اہم پیغام

ہمیں چاہیئے کہ ہم ایران کی ہر ممکن مدد کریں، جب تک ہم  ایران کے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے تب تک اسلام دشمن طاقتوں کو للکارا نہیں جا سکتا۔

ایران اپنے پورے وجود کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ لڑ رہا ہے مگر مسلمان ممالک کا کردار بڑا مایوس کن ہے۔

ایران کے بعد دوسرے ممالک کی باری آئے گی پھر کوئی نہیں بچے گا لہٰذا ہمیں بھی پورے وجود کے ساتھ ایران کے ہمراہ کھڑا ہونا ہو گا۔

2:49 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔