حرم امام رضا علیہ السلام ہماری ریڈ لائن ہے، ترجمان آئی ایس او پاکستان

18 جون, 2025 08:07

شیعیت نیوز : ایران کے شہر مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام سے چند کلومیٹر دور صہیونی حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مُبارک امت مسلمہ کیلئے مقدس اور ہماری ریڈ لائن ہے۔

مشہد پر حملہ کرکے صہیونی دشمن نے آلِ رسول کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا حملہ عالمی صحافت پر حملہ ہے، حامد میر

انہوں نے کہا کہ اگر حرم امام رضاؑ کے قریب دوبارہ کسی بھی قسم کی جسارت کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلمانان عالم صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

مقدس مقامات کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے۔

ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی شعائر اور حرمین شریفین کا کی حفاظت کریں گے۔

1:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top