نواز شریف کا اسرائیل پر کڑا ردعمل: ایران کے ساتھ کھڑے ہیں
شیعیت نیوز : پاکستانی سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی مداخلت کی صورت میں شدید ردعمل ہوگا، انصاراللہ یمن کی تنبیہ
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ "پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے، ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے بنایا ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔”







