آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام آج لاہور میں نابودی اسرائیل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا
شیعیت نیوز : ایران کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے اظہارِ برات کیلئے زندہ دلان لاہور آج سڑکوں پر ہوں گے۔
اتحاد امت فورم کے زیرایتہام آج چیئرنگ کراس سے امریکی قونصلیٹ تک ’’یکجہتی ایران و نابودی اسرائیل ریلی‘‘ نکالی جائے گی۔
ریلی شام 5 بجے شروع ہو گی جو امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔
ریلی میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکن اور رہنماوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ایران کا شہباز شریف سے رابطہ، صیہونی حملوں پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا
اتحاد امت فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ اسلام کی ساخت پر حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے، اور بہت جلد فلسطین کے مظلوم مسلمان آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس آزاد ہوگی اور غاصب ریاست اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے گی۔







