اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

امت مسلمہ عالمی استعمار کے خلاف متحد و بیدار ہوجائے، متحدہ علماء محاذ

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، افغانستان، قطر و دیگر مسلم حکمران ایران پر اسرائیلی بزدلانہ حملہ کیخلاف سفارتی کوششیں تیز کردیں

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ خطباء و آئمہ مساجد نے اجتماعات جمعہ سے اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی پڑوسی ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

بزدلانہ حملے میں ہونے والی عظیم شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی سے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور کرتے ہیں۔

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، افغانستان، قطر و دیگر مسلم حکمران ایران پر اسرائیلی بزدلانہ حملہ کیخلاف سفارتی کوششیں تیز کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل خوفزدہ، دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے غیر معینہ مدت تک بند کردئیے

پاکستان کی حکومت، علماء و عوام برادر اسلامی ملک ایران کے شانہ بشانہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔

اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اسرائیل اور اس کے سہولت کار امریکہ کا مکروہ چہرہ و مذموم عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

امت مسلمہ عالمی استعمار کے خلاف متحد و بیدار ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button