ن لیگ اور لشکر جھنگوی کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب، 2 دہشتگرد عابد رضا گجر کے گھر سے گرفتار
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے وابستہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتاریاں کالعدم لشکر جھنگوی کے مقامی رہنما، مسلم لیگ ن کے سینئر رکن عابد رضا گجر کے گھر سے کی گئیں۔
گرفتار ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی لیہ کے شہداء اور زخمیوں کے گھر آمد
چند روز قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے باہر ان عسکریت پسندوں کی ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس سے سیکیورٹی اداروں میں چوکسی پیدا ہو گئی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔







