ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی لیہ کے شہداء اور زخمیوں کے گھر آمد

12 جون, 2025 18:47

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے لیہ میں گزشتہ دنوں لاہور بی بی پاکدامن سے واپسی پر حادثے کا شکار ہونے والی بس کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

شہداء اور زخمیوں کا تعلق ضلع لیہ کے نواحی علاقے بستی سرگانی سے تھا۔

عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے قافلے بی بی پاکدامن لاہور جاتے ہیں جہاں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم میں کسی شرپسند کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انجینئر سخاوت علی

چار روز قبل لاہور سے واپسی پر بستی سرگانی کی ماتمی انجمن کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

وفد میں سینیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صفدر حسین خان، ممبر ضلعی امن کمیٹی لیہ سید محمد ثقلین زیدی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت کے رہنما علامہ ذوالفقار علی حیدری، سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ساجد حسین خان گشکوری، سابق ضلعی صدرایم ڈبلیو ایم لیہ جمیل حسین خان شامل تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور بلندی درجات کی دعا کی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور صحت کاملہ کی دُعا کی۔

5:04 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔