محرم سے قبل کالعدم جماعتوں کی شرانگیزیاں باعث تشویش ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ محرم، باطل یزیدیت کے خلاف حق و حسینیت کی فتح کا مہینہ ہے۔
امام حسینؑ نے قلیل تعداد کے ساتھ ظلم و جبر پر مبنی یزیدی سلطنت کو شکست دے کر انسانیت کو ہر دور کے یزید کے خلاف قیام کا درس دیا۔
امام حسینؑ تمام مکاتب فکر، تمام ادیان و اقوام کے لئے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 15 جون 2025 کو مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں عظیم الشان پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوگی۔
جس میں تمام مسالک، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔
علامہ ڈومکی نے سندھ، خصوصاً جیکب آباد، شکارپور اور بلوچستان بارڈر کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ملک میں چوری، ڈاکے، موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
معصوم بچوں کا اغواء ایک خطرناک رجحان اختیار کر چکا ہے۔
کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں، خصوصاً شہداد کوٹ میں کالعدم تنظیم کی محرم سے پہلے شرانگیزی، انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی لیہ کے شہداء اور زخمیوں کے گھر آمد
شہداد کوٹ پولیس شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔
حکومت فوری امن و امان کے قیام پر توجہ دیں، اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔
شیعہ رہنماؤں، مساجد و مدارس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
محرم سے پہلے رضاکاروں و اسکاؤٹس کی تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں۔
ضریح پاک امام حسینؑ کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔
شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
قرآن و سنت ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔
جو لوگ فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، وہ شرپسند عناصر ہیں۔







