اہم ترین خبریںایران

ایران کا جوابی حملہ وعدۂ صادق سے بھی زیادہ تباہ کن ہوگا: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا اسرائیلی دھمکیوں پر سخت ردعمل، دفاعی تیاریوں کا دوٹوک اعلان

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل آمادہ ہے۔ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں اپنے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لفظ “فلسطین” ناقابل برداشت؟ یہ منافقت ہے، اسماعیل بقائی

انہوں نے صہیونی حکومت کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں کیا ہیں۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ جو بھی ایران کے خلاف کسی ممکنہ حملے میں شریک ہوگا، وہ پشیمان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا جوابی ردعمل وعدۂ صادق آپریشن 1 و 2 سے زیادہ سخت، وسیع اور شدید ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button