اہم ترین خبریںایرانلبنانمشرق وسطی

لبنان، ایران کے ساتھ مضبوط باہمی تعلقات کا خواہاں ہے، صدر لبنان

ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات میں لبنانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا

شیعیت نیوز : خطے کے دورے پر بیروت میں موجود ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں جوزف عون کا کہنا تھا کہ لبنان، ایران کے ساتھ مضبوط باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔

لبنانی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی بات چیت اختلافات کو حل کرنے کا اصلی راستہ ہے۔

بین الاقوامی میدان میں مسائل کو بات چیت کے ذریعے اور تشدد سے دور رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

جوزف عون نے قابض اسرائیلی رژیم کے ساتھ جنگ ​​میں تباہ ہو جانے والے علاقوں کی تعمیر نو کی ضرورت کی جانب بھی اشارہ کیا۔

اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ قریبی تعاون و موجود قوانین کی بنیاد پر، اس مسئلے کو اولین ترجیح دے رکھی ہے۔

سید عباس عراقچی آج صبح بیروت پہنچے جہاں انہوں نے لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی سمیت اعلی لبنانی حکام کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button