سید علی حیدر کاظمی وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے ڈویژنل صدر منتخب
شیعیت نیوز : وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تیسرا سالانہ تنظیمی و تربیتی کنونشن بعنوان صدائے عدل کا انعقاد آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔
کنونشن کا آغاز قاری علی حمزہ نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے کیا، علی مہدی نقوی، حسین نگری، طاہر بلتستانی، آصف علی، ساجن علی اور برادر میثم نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
شرکاء کنونشن سے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی اور مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تبلیغات علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، لشکر جھنگوی اور فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب کے آخر میں وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کیا۔
کثرتِ رائے سے علی حیدر کاظمی کو برائے سال 2025-26ء کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا۔
مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان یاور علی کاظمی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔







