سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، لشکر جھنگوی اور فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

03 جون, 2025 16:01

شیعیت نیوز : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 7 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی۔

جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں لشکر جھنگوی کے 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا۔

جہاں "فتنہ الہندوستان” کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم لبنان نواف سلام سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

جس میں 2 مبینہ دہشتگرد بھی مارے گئے۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

بلوچستان میں بھارتی پراکسی "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پاکستان کے سکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

7:48 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔