امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کو امت کی کامیابی کی کنجی قرار دیا، علامہ مقصود ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینئر عہدیدار نے کوئٹہ میں امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے بانی انقلاب حضرت امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کوئٹہ میں مدرسہ خاتم النبیین ع کی جانب سے منعقدہ ایک تصویری نمائش کے افتتاح کے دوران کہا: "رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دے کر طاغوتی نظام کو ملک سے نکال باہر کیا اور قرآن و سنت اور تعلیمات اہل بیتؑ کی روشنی میں ایک الٰہی حکومت قائم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام راحل کا اسلامی انقلاب آج مظلوموں کے لیے امید کی کرن جب کہ ظالموں کے خلاف مزاحمت کا استعارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل بھی جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط کرے، مصر کا مطالبہ
امام خمینی نے مستضعفین کو مستکبرین کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کو امت کی کامیابی کی کنجی قرار دیا۔
امام خمینی نے انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی ایک نہایت معمولی سے گھر میں زندگی گزاری، یہ ان کی عملی سیرت کا ایک منفرد پہلو ہے۔