کوئٹہ میں وحدت امت کا پیغام: علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں ایرانی وفد کی شرکت

31 مئی, 2025 17:54

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ایران کے 8 روزہ دورے پر آئے ہوئے وفد نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ عزم علماء و تنظیمی کنونشن میں شرکت کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سید اخلاق اختر زیدی, مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا ڈاکٹر محمد میثمی، سہیل رضا، سید رفعت عباس زیدی اور رفیق مہدی شامل تھے۔ دفتر قائد قم کے نمائندہ علامہ بشارت حسین زاہدی نے دفتر قائد کے عہدیداروں و علمائے کرام کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

کنونشن میں سینکڑوں علمائے کرام و طلاب نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی کنونشن سے دفتر قائد کے نمائندہ بشارت حسین زاہدی نے خطاب کرتے ہوئے سپاسنامہ پیش کیا اور دفتر قائد کی فعالیت کا ذکر کرتے ہوئے ان رفقاء اراکینِ نظارت و مجلسِ عاملہ کی جانب سے طلاب اور زائرین کے لیے جاری خدمات کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ دور حاضر کا دجال ہے، مسلمان ہوشیار رہیں، علامہ مرید نقوی

بعد ازاں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے خطاب کرتے ہوئے قیامِ پاکستان کے بعد سے تشیع کے تحرک اور پاکستان میں اسلامی اقدار کے احیاء کے لیے کی گئی کاوشوں کا ذکر کیا اور 60 کی دہائی میں قائدِ اول سید محمد دہلوی اعلیٰ اللہ مقامہ کی شیعہ مطالبات کمیٹی کی خدمات، 80 کی دہائی میں قائد علامہ مفتی جعفر حسین اعلیٰ اللہ مقامہ کی تشیع کے اسلامی دائرے میں تشخص و روشن چہرے کو واضح کرنے کے لیے کی گئی خدمات جبکہ بعد ازاں قائدِ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی اعلیٰ اللہ مقامہ کی پاکستان میں اہلِ اسلام میں اتحاد و وحدت کے لیے کی گئی خدمات اور ان کے تسلسل میں قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی کاوشوں سے اتحادِ امت کے پلیٹ فارموں کا قیام اور بانیِ اتحادِ امتِ مسلمہ کے طور پر کی گئی کاوشوں کے تحت تشیع کو عزتِ وقار میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان میں تشیع کو اسلامی دائرے کے وسط میں قرار دیا۔

بعد ازاں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں اتحادِ امت، عزاداریِ سیدالشہداء کا تحفظ، زائرین کے مسائل کے حل سمیت دینی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا اور اس ضمن میں کرم پاراچنار میں جنگ سے متاثرہ عوام کی قائدِ ملت کی جانب سے خدمات و فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات، گلگت بلتستان میں کامیاب عوامی تحرک، عزاداری پر ایف آئی آرز کے خاتمے کے لیے عملی کاوشوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیے سیاسی و مذہبی جدوجہد کو بیان کیا۔

انہوں نے پاک ایران تعلقات کو ہمسایہ و برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تہذیب و ثقافت اور مذہب کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جنہیں مزید بہتر بنانے کے لیے علمائے کرام اور ایران میں پڑھنے والے طلاب کو مزید کاوشیں کرنی ہوں گی تاکہ دونوں اسلامی ممالک کے دوستی کے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنا سکیں۔ تنظیمی کنونشن کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد حاضرین نے دونوں ممالک پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

8:43 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔