اہم ترین خبریںایراندنیا

ایٹمی افزودگی پر غیر ملکی تسلط قبول نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

امام خمینیؒ کی تعلیمات پر قائم ایرانی خارجہ پالیسی، اجارہ داری کے خلاف واضح مؤقف

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی اور یورینیم کی افزودگی کے مسئلے میں ہماری پالیسی کی بنیاد غیر ملکی اجارہ داری کی نفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ آپ کو افزودگی ختم کرنی چاہیے، درحقیقت اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے۔

وزارت خارجہ کے ملازمین کی امام خمینی (رہ) کے ساتھ تجدید بیعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نہ صرف انقلاب اسلامی کے بانی بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے معمار بھی ہیں۔ ایران کی آج کی خارجہ پالیسی انہی اصولوں پر قائم ہے جو امام نے 45 سال قبل وضع کیے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا دعویٰ: غزہ جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے

عراقچی نے وضاحت کی کہ خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول غیر ملکی تسلط اور اجارہ داری کی نفی ہے۔ امام خمینی کی تحریک کا آغاز بھی کیپٹلایزیشن کے خلاف احتجاج سے ہوا تھا، اور امام نے اپنے مشہور بیانیہ کا آغاز قرآن کی آیت "وَلَنْ یَجْعَلَ اللّٰهُ لِلْکٰفِرِیْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیلاً” سے کیا تھا۔ اس میں بھی غیر ملکی تسلط کو مسترد کرنے کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ "نہ شرقی نہ غربی” کا نعرہ بھی اسی سوچ سے نکلا ہے یعنی کسی بھی طاقت کا تسلط قبول نہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں واضح کیا گیا ہے کہ ہمارا نظام ظلم، تسلط اور غلامی کو رد کرتا ہے اور یہی اصول ہمارے تمام اقدامات کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہماری ایک قومی ضرورت ہے۔ یہ کہنا کہ ہمیں غنی سازی کا حق نہیں ہے، خود ایک تسلط کی کوشش ہے اور ملت ایران ایسا تسلط ہرگز قبول نہیں کرے گی۔

عراقچی نے واضح کیا کہ اگر بات ایٹمی ہتھیاروں کی ہو تو ہم ان کے خلاف ہیں۔ ایران خود ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا علمبردار ہے جبکہ مغربی ممالک نے NPT کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا، اس لیے وہ ہمیں اپنے جائز حق سے محروم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی بالکل واضح ہے اور رہبر معظم کی رہنمائی میں اس پالیسی کو ہمیشہ سامنے رکھا جائے گا۔ ہم امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم کے سپاہی ہیں، اور ہمیشہ وفادار سپاہی بنے رہنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button