اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںسعودی عرب

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے تمام ویزے بند کردئیے گئے

سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دیئے ہیں

شیعیت نیوز : سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے "بلاک ورک ویزہ کوٹہ” کا اجرا جون 2025 تک کیلئے معطل کر دیا۔

متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انجینئر حمید حسین کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، ضلع کرم کے مسائل پر طویل گفتگو

اب اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتی ہیں، جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔

اس کیساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دیئے ہیں۔

یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button