اہم ترین خبریںایران

ایران امریکہ معاہدے کے بارے میڈیا پر صرف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، معاہدہ قریب الوقوع نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کا راستہ میڈیا سے نہیں، بلکہ مذاکرات کی میز سے گزرتا ہے!

شیعیت نیوز : مغربی ذرائع ابلاغ ایران و امریکہ کے درمیان معاہدے کے "جلد امکان” کے بارے بات کر رہے ہیں اور بعض نے تو "عارضی معاہدے کے امکان” کی خبر بھی دے دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمانی ثالثی میں جاری ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے بارے متضاد میڈیا رپورٹس و قیاس آرائیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ایران امریکہ معاہدہ قریب الوقوع نہیں!

یہ بیان کرتے ہوئے کہ میڈیا ابھی تک ایران امریکہ معاہدے کے بارے قیاس آرائیوں میں مصروف ہے، سید عباس عراقچی نے یاددہانی کروائی کہ حتی مجھے بھی یقین نہیں کہ ہم واقعاً کسی ایسے موڑ پر کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کی معاشی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

انہوں نے واضح کیا کہ ایران خلوص نیت کے ساتھ ایک ایسے سفارتی حل کا خواہاں ہے کہ جو تمام فریقوں کے مفادات کو یقینی بنائے لیکن اس کے لئے ایک ایسے معاہدے کی ضرورت ہے کہ جو تمام پابندیوں کے خاتمے اور ایران کے جوہری حقوق بشمول یورینیم افزودگی کی مکمل ضمانت بھی دے۔

انہوں نے امریکی حکام کے بعض تبصروں کا حوالہ دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کا راستہ مذاکرات کی میز سے گزرتا ہے، میڈیا سے نہیں!

متعلقہ مضامین

Back to top button