پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، علامہ سبطین حیدر سبزواری

28 مئی, 2025 17:20

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کی ملاقات ہوئی۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان  آمد پر خوش آمدید کہا۔

28 مئی یوم تکبیر، یوم دفاع کے موقع پر سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ یوم تکبیر کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان ہیں، جن کی صلاحیتوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ اور ایٹمی توانائی سے ملک دشمن عناصر پریشان ہیں۔

چند دن پہلے پاکستان کے ازلی دشمن نے جسارت اور جارحیت کی لیکن افواج پاکستان نے بنیان المرصوص کے کامیاب آپریشن سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان کے جوابی حملہ نے دنیا کو حیران کر دیا کہ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کیلئے اتنی صلاحیت ہے جس نے فرانسسی رافیل طیاروں کو مختصر وقت میں مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کی حرمت پامال کرنا ناقابل قبول ہے، ترجمان دفتر خارجہ

علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع اور صلاحیتوں کے حوالے سے پاکستان ایک مثالی ملک ہے۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے مرہون منت ہم یوم تکبیر منا رہے ہیں۔

پاکستان دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط دفاعی سسٹم رکھتا ہے۔

بنیان المرصوص کی کامیابی دفاعی سسٹم کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دشمن ملک آبی جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے وہ اپنا یہ شوق بھی پورا کر لے۔

ان شاء اللہ ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔

علامہ سبطین حیدر سبزواری اور علامہ محمد رمضان توقیر کی ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی احباب سے نشست ہوئی۔

5:04 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔