آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس، پشاور کے جوانوں کے زیراہتمام تقریب منعقد
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔
جس میں علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
آخر میں ریجنل صدر محمد حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام علماء، سینئرز اور یونٹس اراکین کا شکریہ ادا کیا، اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔







