قم: مجلسِ وحدتِ مسلمین کے زیرِ اہتمام شہادتِ امامِ جوادؑ پر مجلسِ عزا، علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب

26 مئی, 2025 21:07

شیعیت نیوز : قم، 26 مئی 2025 مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام امام محمد تقی جواد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک پرُ سوز مجلس عزاء کا انعقاد پیر کی شب نماز مغرب کے بعد دفتر مجلس وحدت مسلمین میں کیا گیا۔

مجلس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے امام محمد تقی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مقام امامت و عصمت کو تفصیل سے بیان کیا۔

انہوں نے خلفائے عباسی کی جانب سے آئمہ معصومین علیہم السلام پر ڈھائے گئے مظالم اور ان کے صبر و استقامت کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم وفد کی سندھ پولیس فائرنگ سے ہوئے شہداء کے گھر آمد، اظہار تعزیت

اپنے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے عصر حاضر میں درپیش فکری، عقیدتی اور سماجی چیلنجز کی طرف بھی توجہ دلائی اور ان سے نمٹنے کے لیے آئمہ معصومین علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

مجلس کا اختتام ماتم داری اور زیارت معصومین علیہم السلام کی تلاوت کے ساتھ ہوا، جس میں طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم

1:08 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔