پاکستانی عوام کے امن و استحکام کو اپنی اعلی مصلحتوں کا حصہ سمجھتے ہیں، ایرانی صدر

26 مئی, 2025 19:08

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیر ا‏عظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ تہران کے دورے پر آنے والے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا اہم پڑوسی ملک ہے اور ہمارے تاریخی روابط وسیع ثقافتی اور تہذیبی رشتوں پر استوار ہیں جنہوں نے دونوں ملکوں میں قربت پیدا کی ہے اور یہ رشتے صدیوں بلکہ ہزاروں برس پر محیط ہیں۔

علاقائی، بین الاقوامی اور عالم اسلام کے مسائل میں ایران اور پاکستان کے نظریات مشترک ہیں۔

ہم نے اپنے بھائیوں کے ساتھ نشست میں، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی نیز بین الاقوامی تعاون میں توسیع پر زور دیا۔

جن باتوں پر ہم نے زور دیا، ان میں ان سمجھوتوں اور دستاویزات پر عمل درآمد بھی شامل ہے جن پر ماضی میں دستخط ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ مزید پابندیاں بھی لگا دے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ایرانی صدر

ہمارا نظریہ ہے کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں کو بدامنی اور دہشت گردوں نیز جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہونا چـاہئے اور سرحدوں کی سیکورٹی میں خلل اندازی کرنے والے عوامل کے خلاف مہم کے حوالے سے ہمارا نظریہ ایک ہے اور اس سلسلے میں ہم سنجیدگی کے ساتھ مصمم ہیں۔

یہاں اس بات پر بھی زور دینا ضروری ہے کہ ایران پاکستانی عوام کے امن و استحکام کو اپنی اعلی مصلحتوں کا حصہ سمجھتا ہے۔

ہم پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ روابط اور پائیدار سلامتی کے تحفظ کو مشترکہ مفادات کا حصہ سمجھتے ہیں، کہا کہ ایران پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن اور جنگ بندی کا استقبال کرتا ہے۔

اس میں شک نہیں کہ اختلافات کا گفتگو کے ذریعے، پر امن حل، علاقے اور دنیا میں سلامتی اور پائیدار ترقی کا لازمہ ہے۔

4:10 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔