امریکہ مزید پابندیاں بھی لگا دے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہ بھی ہوں اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں، تب بھی ایران زندہ رہے گا۔
ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات چیت نہ کریں یا پابندیاں لگائیں تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم جینے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین جنگ بندی، حماس اسٹیو ویٹکاف کا پیش کردہ منصوبے سے اتفاق کرتے ہیں، صیہونیوں کا دعویٰ
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی۔
اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس سے وہ ناخوش ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔







